وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے جو بھی معاہدہ ہوا، آئین و قانون کے مطابق ہوا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی میں پیش ہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی سے معاہدہ آئین اور قانون کے مطابق ہوا، اُسے پابند کیا گیا ہے کہ آئندہ جو بھی سرگرمی کرے، آئین و قانون کے اندر کرے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹی ایل پی سے معاہدے کے پیچھے کھڑے رہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا کردار ادا کیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔