سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس ملتوی ہونے پر عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا۔
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی تقریباً 1 گھنٹہ پہلے کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے اُن پر طنز کے تیر چلادیے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دیر قبل ریجیکٹڈ خان اپنے ارکان کے سامنے تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل ارکان جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔
ن لیگی نائب صدر نے عمران خان کو مخاطب کرکے استفسار کیا کہ قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اجلاس ملتوی کیوں کرنا پڑگیا؟
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا سے متعلق ویسے تو قوم سب جانتی ہے پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔