سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے یمن کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹم لینڈر کنگ نے ریاض میں ملاقات کی۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر یمن کی صورتحال اور مسئلے کے حل کی مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں یمن میں سعودی سفیر اور نائب وزیر دفاع کے پرنسپل سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔