• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے اہم رجحانات کیا ہوں گے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سال 2025ء کو مصنوعی ذہانت (AI) کا دور قرار دیا گیا جہاں جدید چیٹ بوٹس، جیمنی 3، GPT-5.2، AI سے بنے مواد (AI slop) اور ممکنہ AI ببل پر بحث جاری رہی۔ 

اب 2026ء کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ سال بھی AI کے حوالے سے بڑے اور اہم رجحانات لے کر آ رہا ہے جو مختلف شعبوں میں اس کے کردار کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

’ورلڈ ماڈلز‘ کی جانب پیش رفت

کم معیار AI مواد اور صرف ٹیکسٹ چیٹ بوٹس کی حدود کے بعد، ٹیک انڈسٹری اب ’ورلڈ ماڈلز‘ یا ڈیجیٹل ٹوئنز کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 

یہ ماڈلز حقیقی دنیا کے ڈیجیٹل عکس ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ چیزوں کی حرکت اور نتائج کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔ 

گوگل، میٹا، چین کی کمپنی ٹینسنٹ اور فی-فی لی کی کمپنی ورلڈ لیبز اس دوڑ میں شامل ہیں، خاص طور پر روبوٹکس اور گیمنگ کے لیے۔

AI ایجنٹس میں غیر معمولی اضافہ

2026ء میں AI ایجنٹس کا استعمال تیزی سے بڑھے گا۔ یہ ایجنٹس ناصرف کام انجام دیں گے بلکہ خودمختار فیصلے بھی کریں گے۔ 

ماہرین کے مطابق اب سنگل پرپَز ایجنٹس کا دور ختم ہو رہا ہے اور ’سُپر ایجنٹس‘ سامنے آ رہے ہیں جو زیادہ خودمختار اور انسانی نظام سے مشابہ ہوں گے۔

AI قوانین پر سماجی تصادم

AI کی تیز رفتار ترقی نے ضابطہ کاری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026ء میں AI قوانین پر شدید سماجی اور سیاسی اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔ 

خدشہ ہے کہ سُپر انٹیلیجنس کی دوڑ عالمی سطح پر AI سیفٹی قوانین کو متاثر کر سکتی ہے جبکہ عوام میں بھی AI کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

AI سائیکوسس (AI psychosis): نیا خطرہ

AI سائیکوسِس ایک ابھرتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے جہاں جدید چیٹ بوٹس سے مسلسل رابطہ ذہنی مسائل، حقیقت سے دوری اور بعض کیسز میں خودکشی تک کا سبب بن رہا ہے۔ 

اگر اس مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو 2026ء میں یہ بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، خاص طور پر کمزور طبقات کے لیے۔

AGI اور سپر انٹیلیجنس پر بحث میں کمی

ماہرین کے مطابق 2026ء میں AGI اور سپر انٹیلیجنس پر بات چیت کم ہو جائے گی۔ 

بڑی AI کمپنیاں اب زیادہ توجہ انٹرپرائز AI اور عملی استعمال پر دیں گی۔

کسٹم AI چِپس کا فروغ

فی الحال AI چپس کی مارکیٹ چند بڑی کمپنیوں کے ہاتھ میں ہے لیکن 2026ء میں کسٹم AI چپس کی تیاری میں تیزی آئے گی۔

اوپن اے آئی اور براڈکام جیسے ادارے مخصوص AI ماڈلز اور روبوٹکس کے لیے اپنی چپس تیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو اس شعبے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید