امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، سوا 3 سال سے حکومت کا سفر مکہ کی بجائے امریکا کی طرف ہے۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے اقتدار پر قابض سیاسی پارٹیوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے محروم رکھا۔
سراج الحق نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں ، پی ٹی آئی نے اسٹیٹس کو کی سیاست ہی جاری رکھی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ادارے برائے نام رہ گئے، جمہوریت کے نام پر عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔