• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسہ قاسم العلوم برمنگھم کے تحت منعقدہ کانفرنس کے پہلے دن حمد و نعت کی محفل

برمنگھم (جنگ نیوز) مدرسہ قاسم العلوم برمنگھم کے زیراہتمام26ویں سالانہ تیس روزہ کانفرنس کے پہلے دن جامع مسجد علی اہل سنت و الجماعت میں محفل حمد و نعت منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مفسر قرآن علامہ انیس احمد بلگرامی آف انڈیا نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمٰن تھے۔ کانفرنس کا آغاز حاجی محمد مسکین کے صاحبزادے قاسم مسکین نے کیا۔ ثناء خواں مصطفیٰ مقیم یوکے مولانا محمد زکریا حافظ عثمان ذوالنورین اور برادری احسان نے حصہ لیا۔ جبکہ پاکستان سے آنے والے ثناء خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم حافظ ابوبکر حیدری، حافظ سید عزیز الرحمن شاہ اور حافظ طاہر بلال چشتی نے حمد و نعت کے سلسلہ کو پیش کیا۔ صدر کانفرنس علامہ انیس احمد بلگرامی نے اپنے منظوم کلام کے ذریعہ خطبہ صدارت پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام منتظم اعلیٰ کانفرنس ممتاز عالم دین مولانا قاری تصور الحق مدنی کی دعا سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مولانا ارشد محمود نے انجام دیے۔ سیکڑوں کی تعداد میں توحید و رسالت کے پروانوں نے شرکت کی، جبکہ علما اکرام اور کمیونٹی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ڈاکٹر اخترالزمان غوری، علامہ اکرام الحق، مولانا محمد قاسم، مولانا ضیاء المحسن طیب، مولانا زین العابدین، مولوی لیاقت علی، مولانا محمد رفیق حاجی، مولانا فیض نذیر، عمر فاروق، حکیم قاری محفوظ الرحمن، مولانا عمران الحق، حاجی جاوید، مولانا محمد ابراہیم اسحق جی، عبدالحمید ملاں، راجہ ذوالنورنین صاحبزادہ عدیل تصور، حافظ روح اللہ، وقاص گجر، چوہدری شاہ نواز نے علما کرام اور کمیونٹی کی نمائندگی کی۔
تازہ ترین