• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یش چوپڑا نے رانی مکھرجی کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے والدین کو بھارتی فلم ساز یش چوپڑا نے ایک دفعہ کمرے میں بند کردیا تھا۔

رانی مکھرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ جب انہوں نے اپنی 2002 میں ریلیز ہونے والی ’ساتھیا‘ کی پیشکش قبول نہیں کی تھی تو یش چوپڑا نے ان کے والدین کو کمرے میں بند کردینے کی دھمکی دی تھی۔

رانی مکھرجی نے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایسا وقت تھا جب وہ کام کرنے سے مسلسل انکار کر رہی تھیں اور ان کے ایسے روّیے سے ان کی والدہ کو لگا جیسے وہ پاگل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ان دنوں کوئی کام نہیں کررہی تھیں بس اپنے گھر پر ہی محدود ہوگئی تھیں، اور سب نے ان پر تنقید کرنا شروع کردی تھی کہ اب ان کا کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گی جسے کرنے پر ان کا دل راضی نہ ہو۔‘

رانی مکھرجی نے بتایا کہ اسی دوران انہیں یش چوپڑا نے فلم ’ساتھیا‘ کی پیشکش کی تو ان کے والدین یش چوپڑا کے آفس یہ بتانے کے لیے گئے کہ ان کی بیٹی اس پراجیکٹ پر کام نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ کے فلم میں کام کرنے سے انکار پر یش چوپڑا نے انہیں کال کی اور کہا کہ وہ اپنے کمرے کا دروازہ بند کر رہے ہیں اور یہاں سے ان کے والدین کو اس وقت تک باہر نہیں جانے دیں گےجب تک اداکارہ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں نہیں کہیں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’یش انکل کا اس طرح مجھے فلم کے لیے راضی کرانا میرے کیرئر کے حوالے سے بہترین ثابت ہوا‘۔

تازہ ترین