• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان میرا کرش تھے، رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے اعتراف کیاہے کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان ان کا کرش تھے۔

رانی مکھرجی نےحال ہی میں اپنی فلم 'بنٹی اور ببلی 2' کی تشہیری مہم کے دوران انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں عامر خان سے محبت ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مسٹر پرفیکٹ پر شدید کرش تھااور وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی ہچکثاہٹ کا شکار رہی تھیں۔

اداکارہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید