• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کے اقدامات ماحولیات دشمن ہیں: اسماعیل راہو

وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اقدامات ماحولیات دوست نہیں بلکہ ماحولیات دشمن ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے گلاسکو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے شرکت نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ ماحولیات سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ خود گلاسگو میں ہونے والی ماحو لیاتی کانفرنس میں شریک ہوئے، نہ ہی صوبوں کو شریک ہونے دیا۔

اسماعیل راہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 26 میں پیش کی گئی دستاو یزات سندھ کے ساتھ شیئر بھی نہیں کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید