• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر سندھ اسماعیل راہو دوبارہ کورونا میں مبتلا

وزیر جامعات اینڈ بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اُن میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، اور وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔

تازہ ترین