وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے معاہدہ مسئلہ قرار دے دیا۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ انھیں ہر مسئلے سے نکال دیتا ہے، وہ اس مسئلے کا حصہ نہیں، نہ ہی انھیں معاہدے کا علم ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب لفافہ کھلے گا عوام کے سامنے آجائے گا، وہ مذاکرات کے حامی ہیں، خون خرابہ نہیں چاہتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے ٹی وی میں پھنسی ہوئی ہے، اتحادیوں کے شکوے تھے، مشترکہ اجلاس آگے چلا گیا تو اچھی بات ہے۔