• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹس کے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم

آسٹریلوی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 11ویں مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے، اس ایونٹ کے فائنل میں اس کا مقابلہ اپنے ہمسایہ ملک نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

آج سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا 10، 10 مرتبہ آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میں پہنچی تھیں۔

تازہ ترین