لبنان میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی سیشن 9 جنوری 2025 کو ہوگا۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق لبنانی اسپیکر نے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی سیشن 9 جنوری 2025 کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ لبنان میں صدارتی عہدہ اکتوبر 2022ء سے خالی ہے۔
لبنان میں صدارتی عہدہ عیسائی طبقے کے لیے مخصوص ہے۔ صدارت کا فیصلہ لبنان کی 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ صدارتی عہدہ Michel Aoun کے پاس تھا، جن کی مدت صدارت 31 اکتوبر 2022ء کو ختم ہوگئی تھی۔