یوکرینی صدر زیلنسکی نے آج صبح مختلف ریاستوں میں ہونے والے روسی میزائل حملوں پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے توانائی تنصیبات کو کلسٹر امیونیشنز سے نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روس نے میزائل حملوں میں سول انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مزید دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح یوکرین کے مختلف شہروں اوڈیسا، کروپیوینیٹسکی (Kropyvnytskyi)، خارکیف، ریونے اور لوٹسک میں روسی کروز میزائل حملوں کے نتیجے میں دھماکے سنے گئے تھے۔
یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہلوشینکو نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے بڑے پیمانے پر حملہ کر کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔