• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز پوڈ کاسٹ کا آغاز، کون ہے ہمارا پہلا مہمان؟

جیو نیوز پوڈ کاسٹ کے پہلے مہمان ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کی ابتداء میں ہی شاندار کارکردگی دکھائی اور شائقین کے دل جیت لیے
جیو نیوز پوڈ کاسٹ کے پہلے مہمان ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کی ابتداء میں ہی شاندار کارکردگی دکھائی اور شائقین کے دل جیت لیے

’جیو نیوز‘ بہت جلد پوڈ کاسٹ کا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شریک ہو کر اپنی زندگی کے دلچسپ اور مزیدار واقعات سے ناظرین کو محظوظ کریں گی۔

جیو نیوز پوڈ کاسٹ کا پہلا مہمان کون سی معروف شخصیت بننے جا رہی ہے اس کے درست نام کا اندازہ اس آرٹیکل کو پڑھ کر لگائیں۔

قارئین کی آسانی کے لیے نیچے دی گئی تحریر میں کچھ اشارے بھی دیے گئے ہیں تاکہ اسے پڑھنے کے بعد آپ کو اس شخصیت کو پہنچاننے میں مشکل درپیش نہ ہو، تو اب آپ تحریر کو بغور پڑھیں اور اس شخصیت کو پہچاننے کی کوشش کریں۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کئی ایسے کھلاڑی پیدا ہوئے جنہوں نے غیر معمولی کارکردگی سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا لیکن ان میں سے ایک ایسا کھلاڑی بھی ہے جس کی بیٹنگ اور پھر بولنگ میں مہارت نے اسے سب سے الگ پہچان دی۔

یہ ایسا کھلاڑی تھا جس نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بہت کم عمری میں کیا لیکن اس نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ہی شاندار کارکردگی دکھائی اور شائقین کے دل جیت لیے۔

اس کرکٹر نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی جب ٹیم کو ایک مضبوط اور خوداعتماد کھلاڑی کی بہت ضرورت تھی، وہ میدان میں آیا اور اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے دنیا پر چھا گیا۔

یہ کھلاڑی اپنی بیٹنگ کے انداز کی وجہ سے منفرد تھا، اس کے کھیلنے کا طریقہ دوسرے کھلاڑیوں سے یکسر مختلف تھا،جب بھی وہ کریز پر آتا تو تماشائیوں کو یقین ہوتا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے، اس کی کئی اننگز آج بھی کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شامل ہیں۔

یہ کھلاڑی صرف ایک بیٹر ہی نہیں بلکہ ایک بہترین بولر بھی تھا، اسے بولنگ میں ایسی مہارت حاصل تھی جو کسی بھی بیٹر کو مشکل میں ڈال سکتی تھی، وہ ناصرف وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتا تھا بلکہ اپنے اوورز کے دوران مخالف ٹیم کے رنز بنانے کی رفتار کو بھی روکنے میں کامیاب رہتا۔ اس کی بولنگ نے کئی بڑے میچز میں پاکستان کو کامیابی دلوائی اور اس کے اسپیلز ہمیشہ مخالف ٹیم کے لیے دردِ سر ثابت ہوتے، اپنے کیریئر میں اس نے کئی ورلڈ ریکارڈز بھی بنائے۔

اس کے علاوہ اس کھلاڑی نے قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کی کپتانی کے دوران پاکستان نے کئی یادگار کامیابیاں حاصل کیں، اس کھلاڑی نے اپنی قیادت میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے۔

اس نامور کرکٹر کی قیادت کا انداز ہمیشہ دلیرانہ اور جارحانہ رہا، وہ اپنے فیصلوں میں کبھی ہچکچاتا نہیں تھا اور ہر وقت جیتنے کی لگن رکھتا تھا، اس کی حکمت عملی اور کھیل کے بارے میں سمجھ بوجھ کی وجہ سے وہ ایک عظیم کپتان بنا۔

اس کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور وہ بھی تنازعات سے محفوظ نہیں رہ سکا، کئی مواقع پر اس کے فیصلے اور بیانات خبروں کی زینت بنے لیکن اس کا یہ انداز ہی اس کی شخصیت کا حصہ تھا، وہ اپنی رائے دینے میں ہمیشہ بے خوف اور بے باک رہا۔

اس نے ہمیشہ ہار نہ ماننے کی مثال قائم کی، اس کی قیادت نے ٹیم کو ناصرف جیتنا سکھایا بلکہ ہارنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کا حوصلہ بھی دیا، ٹیم کی سلیکشن میں اس کا بڑا کردار رہتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس کے بورڈ سے معاملات بھی کئی بار خراب ہوئے۔

اس کے علاوہ وہ خواتین میں بھی کافی مقبول رہا، پاکستان ہی نہیں سرحد پار بھی اس کے کافی چرچے رہے،کئی بالی وڈ اداکاراؤں نے اسے پسند کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

یہ کرکٹر عوام کے دلوں کی جان تھا، یہی وجہ ہے کہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ٹیم کو اس کی ضرورت پڑی اور کرکٹ بورڈ اور شائقین کی فرمائش پر اس نے ریٹائرمنٹ واپس لی اور دوبارہ کھیلا، عوام کے ساتھ تعلق نے اسے ایک لیجنڈ بنا دیا۔

اس کرکٹر نے ملک سے باہر کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی اور یادگار پرفارمنس دیں، کہا جاتا ہے کہ اس کا غصہ کافی برا تھا، یہی وجہ ہے کہ ساتھی کرکٹرز بھی اس سے ڈرتے تھے۔

خوش شکل ہونے کی وجہ سے یہ کرکٹر معروف برانڈز کے اشتہاروں میں میں بھی نظر آیا،بچہ ہو یا بڑا ہر کوئی اس کا فین تھا۔

علاوہ ازیں یہ کھلاڑی اب میدان کے باہر بھی ایک مثالی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، اس نے ہمیشہ اپنے ملک کے عوام کی خدمت کو ترجیح دی اور مختلف فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس کے سماجی کاموں نے اس کی مقبولیت کو مزید بڑھایا، عوام اس کی شخصیت کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر نہیں بلکہ ایک لیڈر کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔

اس کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی شخصیت کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے، اس نے اپنی کرکٹ کی مہارت اور قیادت کے تجربے کو نئی نسل کے کھلاڑیوں میں بھی منتقل کیا۔

آج جب ہم اس کرکٹر کے کیرئیر پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں کئی شاندار لمحات اور یادگار پرفارمنسز کی جھلک دکھائی دیتی ہے، اس کرکٹر کو ریٹائر ہوئے کئی برس بیت گئے لیکن آج بھی کرکٹ شائقین اسے ایک لیجنڈ کے طور پر جانتے ہیں۔

اگر آپ اس شخصیت کا نام جان چکے ہیں تو اسے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کریں، جیو نیوزپوڈ کاسٹ کے ہینڈل @GeoNewsPodcast کو مینشن کریں اور جیو نیوز پوڈ کاسٹ کے پلیٹ فام کا حصہ بننے کا موقع پائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید