بھارتی سائبر سیکیورٹی کمپنی میڈیا کو خاموش کروا رہی ہے، جو کئی ممالک میں تحقیقاتی صحافت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر (آر ایس ایف) نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکا، سوئٹزرلینڈ، فرانس یا بھارت سے تعلق رکھنے والے کسی بھی میڈیا ہاؤس کو بھارتی سرمایہ کار کی کمپنی کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی سرمایہ کار رجت کھرے کی مشترکہ کمپنی ’ایپن‘ کی ’ایتھیکل ہیکنگ‘ کی تحقیقات کرنے پر میڈیا ہاوسز کو خبر واپس لینے بصورت دیگر بدترین قانونی چارہ جوئی کی دھمکیاں جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کم از کم 15 میڈیا ہاوسز کو یہ نوٹس موصول ہوئے اور 5 اداروں کو ان قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
آر ایس ایف نے ان مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت پر اس طرح کا دباؤ غیر معمولی نہیں ہے، لیکن ان خطوط اور مقدمات کا پیمانہ، اثر اور منظم نوعیت حیران کن ہے۔