• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کو بھارتی ویزوں کا انتظار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم ایک ہفتے تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرے گی جس کے بعد ٹیم20نومبر کو دبئی کے راستے دہلی روانہ ہوگی، تاہم ہاکی فیڈریشن حکام کھلاڑیوں کو تاحال بھارتی ویز ا جاری نہ ہونے پر پریشان ہیں۔ سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ ویزوں کے حوالے سے انڈین ہائی کمیشن اور انڈین ہاکی فیڈریشن سے رابطے میں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وقت پر ویزے جاری کر دیئے جائیں گے۔ سیکریٹری خارجہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ 24نومبر سے بھو بنیشور میں شروع ہو گا۔

تازہ ترین