کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) گاہی خان چوک پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ کے چار اہلکار موٹر سائیکلوں پر گزشتہ شب سریاب روڈ پرمعمول کا گشت کررہے تھے،وہ گاہی خان چوک کے قریب سے گزرےتو نامعلوم افراد ان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ بم سڑک پر گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمی اہلکار ہسپتال منتقل کردیا ۔