ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے ویئر ہاوسز میں ناکارہ ٹائروں کی بھرمار کا انکشاف ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نےمیونسپل کارپوریشن کے افسران کو ڈینگی مچھر پیدا ہونے کے خطرات بارے آگاہ کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 9نومبر 2021کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیم نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے ہمایوں روڈ پر ویئر ہاوس کا وزٹ کیا اور بڑی تعداد میں استعمال شدہ ٹائرز موجود تھے، جو کہ ڈینگی مچھر کی پیدائش کیلئے بہترین جگہ ہے ،مراسلہ میں میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی مچھر کی پیدائش کیلئے ہموار جگہ سے استعمال شدہ ٹائرز ہٹائے جائیں۔