• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو حقیقت میں متحد کیا، رمیز راجہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو حقیقت میں متحد کیا ہے۔

رمیز راجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں شاندار کارکردگی دِکھانے پر تعریف کی ہے۔

انہوں نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ٹیم نے حقیقت میں سرزمین کوصحیح معنوں میں متحد کیا اور وعدے کے مطابق ان کے موڈ کو اچھا کردیا۔‘

انہوں نے قومی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جس طرح لڑے ہمیں فخر ہے۔ شاباش لڑکوں‘۔

واضح رہے کہ2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیاہے۔

قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوا پندرہ دن تک پاکستانیوں کو خوشیاں دینے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

تازہ ترین