• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ APS کے ذمہ داروں کیلئے کوئی معافی نہیں، مصطفی نواز کھوکھر


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمنوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جنگ، دشمنی اور عداوت کے ہزاروں سال سے کچھ اصول ہیں کہ خواتین، بچے اور بزرگ فریقین کی ضرب سے محفوظ رہیں گے ، نبی پاک کا بھی یہی فرمان ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تناظر میں سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو بھی طلب کیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے سماعت میں کہا کہ شہدائے اے پی ایس کے والدین کو مطمئن کرنا ضروری ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اس وقت کے حکام کے خلاف کارروائی ہو۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، آپ حکم کریں، ہم ایکشن لیں گے۔

تازہ ترین