نواب شاہ (بیورورپورٹ)ایک ماہ سے لاپتہ لڑکی 7سالہ ناہیدہ جتوئی کی عدم بازیابی کیخلاف اہل خانہ و اور قاضی احمد کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جسمیں ایم بی ڈاہری،ہادی بخش جتوئی،عمران انڑ،حاجی خان لاکھو،نور الدین قادری ،غلام شبیر جتوئی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر بچی کے والد ہادی بخش جتوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ انکی بچی کو لاپتہ ہوئے ایک ماہم کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔