• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمر کوٹ پولیس نے شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پتھورو میں گزشتہ روز شوہر کے قتل اور بیوی کے اغوا کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی بازیابی اور مزید ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین