• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور مسمار معاملہ، کمشنر کراچی کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط

نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو خط لکھ دیا۔

کمشنر کراچی نے ایس بی سی اے کو لکھے گئے خط میں کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کی پری ڈیمولیشن کی جائے اور عمارت گرانے سے پہلے کا کام شروع کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ دروازے کھڑکیاں وغیرہ نکال کر گرانے کے عمل کو آسان بنایا جائے، پری ڈیمولیشن کی رپورٹ روزانہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

نسلہ ٹاور گرانے کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی دو کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب کمشنر کراچی کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کو کمیٹی نے 2 کمپنیوں کی حتمی رپورٹ جمع کرادی ہے۔

تازہ ترین