نواب شاہ(بیورورپورٹ)سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے برطرفیوں کیخلاف نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر شعیب انجم،میر محمد بھنگوار،عمر ندیم اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں چار سال قبل حکومت نے مکمل قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں بھرتی کیا تھا لیکن اب انھیں اچانک برطرف کر دیا گیا۔جبکہ رزاق آباد سانحے اور دہشتگردی کے دیگر واقعات میں انکے شہید ہونیوالے20 ساتھی اہلکاروں کو بھی حکومت نے اعزازات و معاوضہ دے کر برطرف کردیا جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔انھوں نے کہا کہ برطرفی کے بعد وہ اور انکے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ برطرف پولیس اہلکاروں کو فی الفور بحال کیا جائے۔