• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم آج ریگل چوک پر مہنگائی کیخلاف احتجاج کریگی، فضل الرحمٰن، شہباز شریف و دیگر رہنما خطاب کرینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)ہفتہ 13 نومبر کو (آج) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ریگل چوک صدر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ 

مظاہرے سے سربراہ پی ڈی ایم وا میر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، سردار اختر جان مینگل، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، شاہ محمد اویس نورانی خصوصی خطاب کرینگے۔ 

اس سلسلے میں جمعہ کی شام جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

تازہ ترین