اسلام آباد (نمائندہ جنگ رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ میں نیب کے اثاثہ جات کیس کے حوالے سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے،آغا سراج درانی کی جانب سے جمعہ کو درخواست دائر کی گئی ہے ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ۔ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد سے آغا سراج درانی روپوش ہیں۔