• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، سیپکو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی

 سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں، ایک جانب پورا پورا دن بجلی کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تو دوسری جانب بجلی کے وولٹیج کی کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات جلنا بھی معمول بن چکا ہے، جبکہ سیپکو کے نااہل افسران و اہلکاروں کی جانب سے تاجروں اور شہریوں کو اوو ریڈنگ، ڈڈکشن شدہ بجلی کے بل ارسال کرنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے جس کے باعث تاجروں ا ور شہریوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ چکی ہے، اگر سیپکو کے افسران نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، بجلی کی آنکھ مچولی، غلط ریڈنگ، ڈڈکشن بل کا سلسلہ بند نہ کیا تو سیپکو سکھر کے افسران کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، وہ تاجر سیکریٹریٹ صرافہ بازار میں تاجروں اور شہریوں سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شریف ڈاڈا، پرویز چنہ، عامر فاروقی، ذاکر بندھانی، لالہ شاہین، سید محمد شاہ، فخر الدین عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین