• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم ملتان نے جولائی تا نومبر 130کروڑ روپےکا سامان ضبط کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ و کمپلائنس نے انسداد سمگلنگ کی کارروائیاں کرتے ہوئے جولائی سے نومبر تک 130 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کرلیا ،اس حوالے سے گزشتہ روز کلکٹر کسٹم عمران احمد چوہدری نے کسٹم ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ضبط کئے گئے سامان کی مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، کلکٹریٹ نے، طویل عرصے سے زیر التواء لاٹوں کی نیلامی کر کے 15کروڑروپے اکٹھے کئےاور گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدنی میں 181 فیصد اضافہ ہوا ہے۔عمران چوہدری نے کہا اسمگلر ز سمگلنگ کے نئے طریقے اپنا رہے ہیں اور غیر روایتی راستوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
تازہ ترین