کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہزاد محمڈن اور مسلم برادرز نے آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب مجید کالونی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز شہزاد محمڈن نے ملیر ینگ بوائز کو 2-1سے اور مسلم برادرز نے مسلم اسٹار لانڈھی کو 1-0سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔