• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کی صبح دبئی سے ڈھاکہ پہنچ گئی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ہیں۔ صبح ڈھاکہ پہنچنے پر ان تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔ٹیم مینجمنٹ نے اتوار کو کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی ہے۔قومی اسکواڈ اتوار کو ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا۔اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔پاکستانی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کئے گئےتھے۔دبئی ایئرپورٹ پر پرستاروں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔پاکستانی کرکٹرز کو ایئرپورٹ اور جہاز میں زبردست پذیرائی ملی۔پرستارایئرپورٹ اور جہاز میں کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بناتے رہے۔واضح رہے کہ ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک منگل کو ڈھاکا میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم انتظامیہ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔ہیڈن نے روانگی سے قبل کھلاڑیوں سے الوداعی ملاقات کی۔پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان )، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دہانی،شعیب ملک،عثمان قادر شامل ہیں۔

تازہ ترین