سکھر (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب کے تمام جھوٹے مقدمات ختم کرنا ضروری ہے، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لینگے، جو اب زیادہ دور نہیں ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی اور خورشید شاہ کے صاحبزادے سید فرخ شاہ کی احتساب عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے جاری ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سید فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔