• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوزپ بوریل کی تاریخی تعلیمی سینٹر ختم کرنے کے مطالبہ کی مذمت

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے روس میں قائم بین الاقوامی تاریخی تعلیمی چیریٹیبل اینڈ ہیومن رائٹس سوسائٹی میموریل اور میموریل ہیومن رائٹس سینٹر کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

ای ای اے ایس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ یہ ادارہ روسی سول سوسائٹی کی آزاد آواز ہے جو انسانی حقوق اور روس میں سیاسی جبر کی تاریخ کے تحفظ کیلئے وقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام روس کے نام نہاد غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف بنائے گئے قانون کا ایک اور غلط استعمال ہے۔

اعلامیے کے مطابق یورپین یونین نے ’غیر ملکی ایجنٹوں‘ سے متعلق روسی قانون سازی کی بارہا مذمت کی ہے۔ یہ قانون روس کی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں اور اور وعدوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین یونین توقع کرتی ہے کہ روس اپنی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے گا۔

جوزپ بوریل نے مزید مطالبہ کیا کہ روسی حکام کو یہ فیصلہ واپس لینا چاہیے اور سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کو روکنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس یاد گار کو ختم کرنا روسی عوام اور باقی یورپ کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

تازہ ترین