• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی تنزلی میں سٹے کا ہاتھ ہے، مشیر خزانہ شوکت ترین


مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ روپے کی تنزلی میں سٹے کا ہاتھ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی اضافہ منتقل کرنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ڈالر کی قدر 166 یا 167 روپے ہونی چاہیے، 8 سے 9 روپے سٹے باز لے کر جا رہے ہیں، سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ترقی چاہیے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کے لیے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔

انہوں نے گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن کو کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔

تازہ ترین