• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سیریز سے دستبردار حفیظ کا ٹی 10 لیگ کیلئے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین محمد حفیظ نے دعوی کیا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑی کے حق میں دستبردار ہوکر بنگلہ دیش کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے لیکن اسی عرصے میں انہوں نے ابوظبی ٹی ٹین کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ وہ دہلی بلز کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے این او سی کے لئے پی سی بی کو درخواست دے دی ہے ۔ پی سی بی پالیسی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک سیزن کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹین لیگ میں صہیب مقصود، محمد عامر، اعظم خان وہاب ریاض ، رومان رئیس اور انور علی کا بھی معاہدہ ہے ۔سیزن فائیو میں چھ ٹیمیں شریک ہونگی، ایونٹ 19نومبر سے شروع ہوگا۔ محمد حفیظ کا پاکستان ٹیم سے معاہدہ نہیں ہے۔ جبکہ چند دن پہلے انور علی نے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تازہ ترین