• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ہزار 700 افراد کے چالان کئے،سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور( کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران اب تک 7 ہزار 700 سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 16 لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے، سیٹ بیلٹ کے استعمال کے بغیر سفر سے گریز کر کے خطرناک حادثات اور ہمیشہ کے لئے معزوری سے بچا جاسکتا ہے .چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچانے کی خاطر سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی جس کے دوران ضلع بھر میں سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے 7 ہزار 700 سے زائد افراد کو چالان کیا گیا ہے،جن سے جرمانہ کی مد میں 16 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں.
تازہ ترین