• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیراعظم کی ہاکی ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور دلی مبارک باد دی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتح قوم کےلیے فخر اور خوشی کا باعث ہے، ہاکی ٹیم کی محنت قابلِ تحسین ہے، یقین ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی حاصل کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ٹیم نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا اور دل جیت لیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، امید ہے جلد ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید