• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، سعودی وژن 2030 کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات اور عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ میں اہم ہے، پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عدالتی افسران کےلیے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید