ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور یورپی حکام کے درمیان مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔
ایران اور یورپی حکام کے درمیان جنیوا میں مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 52 منٹ پر شروع ہوں گے۔
ترجمان یواین انسانی حقوق کونسل کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یواین انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔