• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملنے والی بچی کی لاش کے لواحقین کا پتا چل گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن کے واش روم  سے گزشتہ ہفتے ملنے  والی بچی کی لاش کے لواحقین کا پتہ چل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام سوشل میڈیا سے لواحقین کو معلوم ہوا بچی قتل ہو گئی، بچی کی عمر 12 سال اور نام صالحہ فاطمہ ہے، ترلائی میں والد کےساتھ رہتی تھی۔

بچی کے والد واجد  نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ اتوار صبح گولڑہ دربار پر نیند سے اٹھا تو بچی غائب تھی، بچی کی لاش سے متعلق سندھ پولیس میں ملازم بھائی نے کال کر کے اطلاع دی۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرکے میٹرو اسٹیشن کے واش روم میں پھینکا گیا تھا، ملزمان کی نشناندہی کے لیے مشکوک افراد کا ڈی این اے سیمپل فارنزک کے لیے بھجوارہے ہیں۔

گزشتہ پیرکی صبح میٹرو اسٹیشن جی11 کے واش روم سے بچی کی لاش ملی تھی۔

تازہ ترین