• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایوان صدر روڈ پر احتجاجی ویکسینیٹرز کا دھرنا، یقین دہانی پر منتشر


کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے ویکسینیٹرز نے سندھ اسمبلی اور پھر ایوان صدر روڈ کے قریب احتجاج کیا۔ 

اس دوران چیف منسٹر اور گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند کرنے کے باعث اطراف میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھے ویکسینیٹرز نے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے الاؤنسز اور تنخواہوں سمیت گریڈز بھی دوسرے صوبوں کے ویکسینیٹرز کے برابر کیا جائے۔

مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے لئے ریڈ زون جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے بند کردیے، جس پر ویکسینیٹرز نے ایوان صدر روڈ کے قریب دھرنا دیا۔

احتجاج اور راستے بند ہونے کے باعث ضیاء الدین احمد روڈ، ایوان صدر روڈ شاہین کمپلیکس اور ایم اے جناح روڈ کے اطراف ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔

بعد ازاں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے کل تک مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین دوبارہ پریس کلب چلے گئے۔

تازہ ترین