جھنگ،شاہ جیونہ (نمائندگان جنگ )پسند کی شادی نہ کروانے پر ماں ،باپ اور بہن کوقتل کر دیا اورملزم فرار ہو گیا،ملزم کے 2بھائی اور ایک بہن دوسرے کمرے میں تھے،منظر ماموں کی بیٹی کو پسند کرتا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق ملہوآنہ موڑ کے رہائشی ملزم 22 سالہ منظر نے گھریلو جھگڑے پر رات کو گھر میں سوئے ہوئے اپنے والد 62سالہ الطاف حسین ، والدہ 55 سالہ نسرین بی بی اور 13 سالہ بہن بسم اللہ کو مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔