• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جج رانا شمیم کو کوئی شکایت ہے تو عدالت میں مدعی کے طور پر پیش ہوں، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)معروف قانون دان اعتزاز احسن نےکہا ہے کہ شریف خاندان عدلیہ سے ہمیشہ چالاکی کے ساتھ نبر د آزما ہو ا،سابق جج رانا شمیم انہیں اگر کوئی شکایت ہے تو وہ عدالت میں مدعی کے طور پر بذات خود پیش ہوں، عدالت کے سامنے ایسی کسی دستاویز کی کوئی اہمیت نہیں ۔اعتزاز احسن نے ملک ارشد والے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب مریم نواز نے ملک ارشد کیس میں ٹیپس پیش کی تھیں ، تب بھی انہوں نے کہا تھا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ۔ اہمیت جب ہی ہے جب مدعی بن کر دستاویز پیش کی جائے اور اس پر جرح ہو ۔قانون کی نگاہ میں کالم چھپنے ، سرخیاں لگنے کی وقعت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تازہ ترین