کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کا پہلا سوال سابق جج جی بی کے انکشافات، کیا ان بیانات سے نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی اور قانونی فائدہ ملے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو سابق جج جی بی کے بیان کا سیاسی فائدہ ملے گا قانونی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہاکہ اگر اختلافات کے باوجود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھے رہے تو ق لیگ اور ایم کیو ایم الگ نہیں ہو ں گے۔