آرمینیا اور آذربائیجان کےدرمیان سرحدی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آذربایجان کی فوج کے حملے میں متعدد آرمینین فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
دارالحکومت یریوان سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ جھڑپوں میں فوجی ٹھکانے آرمینیا کے قبضے سے نکل گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس آرمینیا اور آذربائیجان میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد روس نےثالثی کرائی تھی۔