کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،رانا عبدالوحیدکپتان اور معین شکیل نائب کپتان ہونگے۔ کھلاڑیوں میں وقار، عبداللہ اشتیاق (گول کیپرز)، عقیل احمد، رضوان علی، عدیل لطیف ، محمد حماد الدین انجم، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عمیر ستار، محب اللہ، ابوذر، محسن حسن، عبدالمنان، عبدالرحمٰن، رومان خان اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر اولمپئن منظور جونیئر نے بتایا کہ ابوذر اور محمد عبداللہ کے ویزا تاحال موصول نہیں ہوئے ، امید ہے کہ بروقت موصول ہو جائیں گے ۔لورلڈ کپ 24 نومبر سے 5دسمبر بھوبنیشور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 24 نومبر کو جرمنی،27 نومبر کو مصر اور پول کا آخری میچ 28 نومبر کو ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا۔