اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد ملک کو نیب نے گرفتار کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ٹی ٹی سکینڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، علی احمد شہباز شریف ٹی ٹی سیکنڈل کیس میں اہم ملزم ہے، ملزم نیب کودو سال سے مطلوب تھا ۔