• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہوسکتی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہوسکتی ہے، وہ 47 سال سے بس باتیں ہی کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑ اطیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آرفورڈ مشرق وسطیٰ روانہ کیا جارہا ہے۔ ایران سے ڈیل نہیں ہوئی تو ہمیں اس کی ضرورت پڑے گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحری بیڑا جلد مشرق وسطیٰ روانہ کیا جائے گا، ہمارا ایک بحری بیڑا پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید