• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بارش کے باعث میچ 14،14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 20 اور عائشہ ظفر 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 4 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید