اسلام آبا د(پی پی آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کر سکے گی، عمران کو لانے والے بھی اب اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، لانے والے غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ ﷲ کو بہتر معلوم ہے، مریم نواز بیٹیوں جیسی ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آبا دکے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے آصف زرداری سے سوال کی اکہ کیا عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟ سابق صدر نے جواب میں کہاعمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ ﷲ کو بہتر معلوم ہے۔انہوں نے مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔